ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ٹرک مالکوں کی ہڑتال میں مزید شدت،آج سے پٹرول اور ڈیزل ٹینکرس رک جائیں گے

ٹرک مالکوں کی ہڑتال میں مزید شدت،آج سے پٹرول اور ڈیزل ٹینکرس رک جائیں گے

Wed, 05 Apr 2017 02:10:57    S.O. News Service

بنگلورو:4/اپریل(ایس او  نیوز) مرکزی حکومت کی طرف سے ٹرکوں کے تھرڈ پارٹی انشورنش پریمیم میں بے تحاشہ اضافہ کو واپس لینے کے مطالبہ پر جاری ٹرک ہڑتال کے آج چھ دن پورے ہوگئے، لیکن مرکزی حکومت کی طرف سے اس مسئلے کو سلجھانے کیلئے کوئی ٹھوس پہل نظر نہیں آرہی ہے، جسے دیکھتے ہوئے لاری مالکان نے اپنی ہڑتال میں مزید شدت لانے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ آج رات سے وہ ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل ٹینکروں کو دوڑانا بند کردیں گے، اور تین دن کے اندر اگر مرکزی حکومت نے اس مسئلے کو نہ سلجھایا تو ملک بھر کی قومی شاہراہوں کو بند کردیا جائے گا۔ پٹرول اور ڈیزل ٹینکروں کے مالکوں نے کل سے اس ہڑتال میں باضابطہ شامل ہوجانے کا اعلان کردیاہے۔آج جنوبی ہند کے ٹرک مالکوں کے فیڈریشن نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پریمیم کی رقم کے متعلق فیصلہ جلد کرے، تین دن کے اندر اگر فیصلہ نہ لیا گیا تو قومی شاہراہوں کے بیچوں بیچ ٹرک کھڑے کردئے جائیں گے۔ پچھلے چھ دنوں سے جاری ٹرک ہڑتال کے سبب ہزاروں کروڑ روپیوں کی مالبرداری خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں قومی شاہراہوں پر ٹول کی وصولی میں 20 فیصد گراوٹ محسوس کی گئی ہے، ساتھ ہی مالبرداری نہ ہونے کے سبب اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہیں۔ لاری مالکوں نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت سے ان کی مانگ کچھ زیادہ نہیں ہے، صرف انشورنس پریمیم میں کٹوتی تک محدود ہے، لیکن مرکزی حکومت نے اگر یہی ہٹ دھرمی اپنائی تو اس سے صورتحال اور بگڑ سکتی ہے۔


Share: